20 مئی 2011 - 19:30

عرب تجزیہ کار اور صحافی سمیر عواد نے کہا ہے کہ علاقے کے عرب ملکوں کے انقلابوں سے صہیونی ریاست الگ تھلک ہوکررہ گئی ہے۔

ابنا: فارس نیوز کے مطابق سیمر عواد نے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ علاقے کے ملکوں کے انقلابوں نے صہیونی ریاست اور اس کے مغربی اتحادیوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے ملکوں کے انقلابوں سے صہیونی ریاست عالمی سطح پر گوشہ نشین ہوکر رہ گئي ہے۔ ادھر جرمنی کے ایک صحافی پیٹر مونچ نے اسرائيل کے اطراف نئي دنیا کے عنوان سے اپنے مضمون میں لکھا ہےکہ تیونس، مصر، یمن ، اردن اور لیبیا کے عوام جمہوریت اور آزادی کے خواہاں ہیں اوریہ بات اسرائيل اور اس کے مغربی اتحادیوں کے لئے نہایت تشویش کا باعث ہے۔ دوسری طرف صہیونی ریاست کے ایک اعلی فوجی عھدیدار یوسف کوپر واسر نے کہا ہے کہ علاقے کے ملکوں کے انقلابوں کا نتیجہ اسرائيل کےلئے منفی نکلے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت